قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے
Web Desk
12 July 2026
جدید قطر کے معمار اور سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق قطری امیری دیوان نے ایک باقاعدہ سرکاری بیان کے ذریعے کی، جس میں کہا گیا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر کامل ایمان کے ساتھ اس عظیم سانحے پر غمزدہ ہے۔ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے 1995ء میں قطر کی قیادت سنبھالی تھی اور ان کے دورِ حکومت میں ملک نے معیشت، تعلیم، بین الاقوامی سفارت کاری اور توانائی کے شعبوں میں بے پناہ اور تاریخی ترقی کی۔ سال 2013ء میں انہوں نے اقتدار خوش اسلوبی سے اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کر دیا تھا، جسے عرب دنیا میں اقتدار کی پرامن منتقلی کی ایک نادر مثال سمجھا جاتا ہے۔ سابق امیر کی رحلت پر مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ قطری حکومت کی جانب سے سرکاری سوگ کی مدت اور نمازِ جنازہ کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
24 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026