LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی: امریکی حکام کا دعویٰ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ چین کا بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار سہ فریقی سکیورٹی معاہدہ آسٹریلیا کو مزید غیر محفوظ بنا دے گا: سابق وزیراعظم میلکم ٹرن

ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی

Web Desk

12 July 2026

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے پھگلہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک سفاک والد نے اپنی 11 سالہ معصوم بیٹی کو مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے کے عوض ایک 78 سالہ معمر شخص کو فروخت کر دیا۔ بارڈر ملٹری پولیس (BMP) کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر متحرک ہوئے۔ کمانڈنٹ بی ایم پی امیر تیمور نے تصدیق کی ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے 78 سالہ مبینہ دولہا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ معصوم لڑکی کو فروخت کرنے والے والد اور اس گھناؤنے جرم کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بارڈر ملٹری پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح پڑھانے والے نکاح خواں سمیت تمام ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔