LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا

مسلسل موبائل اسکرولنگ دماغ پر کیا اثر ڈالتی ہے؟ ماہرین نے اہم حقائق سے آگاہ کردیا

Web Desk

10 July 2026

ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر صرف چند منٹ کے لیے موبائل اٹھا کر گھنٹوں اسکرولنگ کرتے رہنا محض اتفاق نہیں، بلکہ اس کے پیچھے ایپس کا مخصوص ڈیزائن اور انسانی دماغ کی نفسیات کارفرما ہوتی ہے۔ تحقیقی جائزوں کے مطابق سوشل میڈیا ایپس کو اس انداز میں تیار کیا جاتا ہے کہ صارف اسکرین سے جڑا رہے۔ موبائل پر مسلسل اسکرولنگ دماغ میں موجود خوشی اور انعام کی توقع سے وابستہ کیمیکل ‘ڈوپامائن’ کو متحرک کرتی ہے، جس کی غیر یقینی کیفیت کو ماہرین جوئے کی سلاٹ مشین سے تشبیہ دیتے ہیں۔ چونکہ سوشل میڈیا فیڈ کا کوئی واضح اختتام نہیں ہوتا، اس لیے صارف کو قدرتی طور پر رکنے کا موقع نہیں ملتا، جو طویل مدت میں توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت کو کم اور یادداشت کو متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عادت ذہنی دباؤ، بے چینی، مایوسی اور جذباتی تھکن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ اگرچہ سوشل میڈیا براہِ راست دماغ کو تباہ نہیں کرتا، لیکن یہ رویے دماغ کے کام کرنے کے انداز پر ضرور اثر انداز ہوتے ہیں۔ ماہرین نے ذہنی صحت کی بہتری کے لیے اسکرین ٹائم کو محدود کرنے، باقاعدہ وقفے لینے اور مطالعہ، ورزش اور براہِ راست سماجی روابط کو وقت دینے کی تاکید کی ہے۔