زیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے
Web Desk
11 July 2026
برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی اور وسیع طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کافی کا استعمال جگر کی صحت کو بہتر بنانے اور اس سے متعلق کئی سنگین امراض کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ معروف طبی جریدے ‘کلینیکل گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی’ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، یوکے بائیو بینک سے وابستہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد بالغ افراد کے 10 سالہ طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 5 یا اس سے زیادہ کپ بلیک کافی پینے والے افراد میں جگر کے سکڑنے (سیروسس) کے خطرات میں 32 فیصد، جگر کے کینسر میں 47 فیصد اور جگر کے امراض سے ہونے والی اموات میں 42 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر ہیون سوک کم کے مطابق، کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور نباتاتی مرکبات جگر میں سوزش اور چکنائی کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ عام اور بغیر کیفین (Decaf) والی کافی دونوں کے فوائد یکساں ہیں، تاہم کافی میں چینی یا مٹھاس کا زیادہ استعمال ان مفید اثرات کو کم کر سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے جو لوگ کافی پینے کے عادی نہیں ہیں وہ صرف جگر کی صحت کے لیے اس کا زیادہ استعمال شروع نہ کریں، کیونکہ زیادہ کیفین بے چینی، نیند میں خلل اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گردوں کی خرابی کی 7 اہم علامات، انہیں نظرانداز نہ کریں
21 August 2026
کراچی میں ریبیز سے 11 سالہ بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026
روزانہ میٹھے مشروبات کا استعمال معدے کے کینسر کا خطرہ دگنا کر دیتا ہے
21 August 2026
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026