آبنائے ہرمز مکمل بند، جہازرانوں کو اگلے نوٹس تک سفر نہ کرنے کی ہدایت
Web Desk
12 July 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو ہر قسم کی بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ‘پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی’ نے بھی عالمی جہاز رانوں کو باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے احکامات تک اس بحری راستے پر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، خطے میں جاری فوجی کارروائیوں کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور امن و استحکام کی بحالی تک آبنائے ہرمز مکمل بند رہے گی۔ دوسری جانب، برطانوی میری ٹائم اتھارٹی نے علاقے میں سیکیورٹی خطرات کو سنگین قرار دیتے ہوئے بحری جہازوں کو احتیاط برتنے اور متبادل کے طور پر پہلے سے رابطہ کر کے جنوبی راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے برعکس، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایرانی اعلان کو بلاجواز جارحیت اور دھمکی آمیز رویہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول نہیں رکھتا اور یہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے والے جہازوں کے لیے معمول کے مطابق کھلی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026