LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا

سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!

Web Desk

11 July 2026

برطانیہ کی مایہ ناز یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ-19 کی بوسٹر ویکسین نہ صرف موجودہ کورونا وائرس (SARS-CoV-2) سے تحفظ فراہم کرتی ہے، بلکہ مستقبل میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے ممکنہ نئے کورونا وائرسز کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق، ویکسین کے نتیجے میں بننے والی اینٹی باڈیز میں یہ صلاحیت دیکھی گئی ہے کہ وہ بعض ایسے حیوانی کورونا وائرسز کو بھی پہچان کر ناکارہ بنا سکتی ہیں جن میں مستقبل کی عالمی وبا بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ تحقیق کی شریک مصنفہ گریس ویسٹ نے نتائج پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انہیں موجودہ ویریئنٹس کے خلاف ویکسین کے مؤثر ہونے کی توقع تھی، تاہم حیوانی کورونا وائرسز کے خلاف اس کا حفاظتی ردِعمل ایک بڑی اور مثبت پیشرفت ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی 13 ارب سے زائد خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، جنہوں نے ہسپتالوں میں داخلے اور اموات کی شرح کو کم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، اور اب یہ نئی تحقیق مستقبل کے ہیلتھ ایمرجنسی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔