وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع
Web Desk
12 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع ہے، جہاں وہ قطری قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، دفترِ خارجہ وزیراعظم کے اس اعلیٰ سطحی دورے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں وہ قطری قیادت اور عوام سے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے حالیہ انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کریں گے۔ اس اہم بیٹھک میں دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اس دورے میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی قطر جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026