LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب: پاکستانی برادری کی خدمات کا اعتراف ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق

اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی

Web Desk

18 August 2026

تہران میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایران سے غیر مشروط سرنڈر کروانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوا اور ایرانی قوم کی بھرپور مزاحمت کے باعث دشمن اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) اور ملک کو اندرونی طور پر تقسیم کرنے کی تمام تمام کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے آغاز کے کچھ ہی عرصے بعد دشمن نے خود مذاکرات کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ایران نے اپنی طے شدہ شرائط کے تحت جنگ بندی اور مذاکراتی عمل پر آمادگی ظاہر کی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے سفارتی میز پر بھی اپنی طاقت اور مکمل اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ طے پانے والے سمجھوتے کی اکثر شقیں ایران کے قومی مفادات کے عین مطابق ہیں اور یہ تاریخی سفارتی کامیابی کسی فرد یا وزارت خارجہ کی نہیں بلکہ پوری ایرانی قوم کی فتح ہے۔ انہوں نے جدید عالمی نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں طاقت ہی کسی ملک کی عزت اور پوزیشن کا مرکز ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری اس کشمکش میں ایران کی میزائل طاقت نے سب سے اہم اور بنیادی محور کا کردار ادا کیا ہے۔