LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سابق امریکی میجر کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت براہِ راست نشر ہوگی: پینٹاگون پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام

عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی

Web Desk

18 August 2026

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج معالجے کے لیے فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز کے اندر ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، جس پر ہم مکمل عملدرآمد کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریکِ انصاف بانی کی صحت کے معاملے پر کسی صورت سیاست نہیں کرے گی۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بطور سیکرٹری جنرل انہوں نے عدالت کو باقاعدہ یقین دہانی کروائی ہے کہ ہسپتال کے باہر کسی قسم کا اجتماع، مظاہرہ یا ہلڑ بازی نہیں کی جائے گی اور پارٹی اپنے اس وعدے کا پاس رکھے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ہم عدالتوں سے مزید انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع رکھتے ہیں، کیونکہ تحریکِ انصاف اور اس کے کارکنان کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا ازالہ صرف شفاف اور منصفانہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے عدالتی احکامات اور وقار کی توہین ہو۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے فیصلے کو سراہتے ہوئے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے شفاء ہسپتال کے باہر جمع ہونے سے گریز کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبی رپورٹس کو ذاتی مفادات یا سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے کو بھی اسی طرز پر حل کیا جائے اور انہیں بھی فوری طور پر مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔