گوگل کا نیا فیچر، نینو بنانا کی تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانا ممکن
Web Desk
17 August 2026
گوگل نے اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں سے نمایاں (مرئی) واٹر مارک ہٹانے کے لیے ایک نیا اپشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نینو بنانا (Nano Banana) امیج جنریٹر سمیت جیمنائی (Gemini)، فلو (Flow) اور جیمنائی اومنی (Gemini Omni) کے ذریعے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے نچلے کونے میں موجود نمایاں واٹر مارک کو اب صارف کی ترجیح کے مطابق ہٹایا جا سکے گا۔ یہی سہولت گوگل سرچ کے ’اے آئی موڈ‘ میں بھی فراہم کی جائے گی۔
گوگل نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر ان ممالک میں دستیاب نہیں ہوگا جہاں مقامی قوانین اے آئی مواد پر واضح واٹر مارک برقرار رکھنا لازمی قرار دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں، نئی سیٹنگ کے ذریعے صرف نظر آنے والا واٹر مارک ہٹایا جائے گا، جبکہ مواد کی اصلیت اور شناخت برقرار رکھنے کے لیے ’سنتھ آئی ڈی‘ (SynthID) جیسے نادیدہ ڈیجیٹل واٹر مارکس اور سی ٹو پی اے (C2PA) میٹا ڈیٹا بدستور موجود رہے گا۔
.
متعلقہ عنوانات
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026
آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر
30 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے
30 September 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ
30 September 2026
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
30 September 2026
کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
30 September 2026
FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
30 September 2026
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
30 September 2026