LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

Web Desk

18 August 2026

لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے اہم شہروں میں پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے تیسرے روز بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ لاہور میں دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ رات کیے گئے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کو الرٹ کر دیا ہے کہ اگر یہ اضافہ فوری واپس نہ لیا گیا تو کل ملک گیر ہڑتال کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرول کے ہر لیٹر پر زبردستی “لیوی بھتہ ٹیکس” وصول کر کے عوام میں شدید غم و غصہ پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں کرپشن عروج پر ہے، آٹا 160 روپے کلو اور روٹی 25 روپے کی ہو چکی ہے، جبکہ ڈی اے پی اور یوریا کی غیر معمولی قیمتوں کے باعث کسان سخت پریشان ہیں۔

انتظامی امور اور سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام کے خلاف نہیں ہے تاہم اس معاملے پر آئین کے مطابق گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد نہ ہونے اور پنجاب میں 2015 سے بلدیاتی انتخابات کے التوا پر شدید تنقید کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ موجودہ دھرنے ان تمام قوتوں کے خلاف ہیں جو ایسی حکومتوں کو اقتدار میں لانے کا سبب بنتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کل پشاور کا دورہ کریں گے جس کے بعد کراچی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب دھرنے کے تیسرے روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان حیات باجوہ نے چیئرنگ کراس پر دھرنے میں شرکت کی اور وکلا برادری کی جانب سے جماعت اسلامی کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔