دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
Web Desk
18 August 2026
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سال 2017 میں نیشنل ایکشن پلان (NAP) کے تحت دہشتگردی پر مؤثر قابو پایا گیا جس کے نتیجے میں ملک میں امن کی بحالی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔ اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف اس طویل جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بہادر عوام نے 90 ہزار سے زائد جانوں کی لازوال قربانیاں دی ہیں۔
عطا تارڑ نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوات سے لے کر بلوچستان اور جنوبی پنجاب تک کے خطرات کا مقابلہ متفقہ قومی حکمت عملی سے کیا گیا، تاہم بعد میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو دوبارہ آباد کرنے اور مذاکرات کی پالیسی نے انسدادِ دہشتگردی کی محنت کو شدید نقصان پہنچایا اور یہ چار سالہ کامیابیوں کا ریورسل ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس جیسے حملے دنیا میں کم ہی ہوتے ہیں لیکن ہمارے سیکیورٹی اداروں نے اس کا بھرپور اور ماہرانہ مقابلہ کیا۔
بھارت اور بیرونی مداخلت پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری بھارتی مداخلت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے محض آدھے گھنٹے کے اندر پاکستان پر الزامات عائد کر دیے گئے، لیکن وزیرِ اعظم کی جانب سے شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش نے بھارتی پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
ڈیجیٹل محاذ اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دشمن قوتیں تخریب کاری کے ساتھ ساتھ ذہن سازی اور منفی بیانیہ تشکیل دیتی ہیں۔ ڈیجیٹل ڈومین میں کاؤنٹر ٹیررزم کو مؤثر بنانے کے لیے سائبر کرائم ونگ کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن کا جدید نظام قائم کیا ہے جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے میڈیا مواد کا تجزیہ اور خودکار متن سازی کی جا رہی ہے، جبکہ پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف پی آئی ڈی میں خصوصی سیل بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
8 October 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ
7 October 2026