سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
Web Desk
18 August 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انہیں اگلی سماعت تک شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے اور فوری میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ انہیں سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا جائے تاکہ ہسپتال کے باہر امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے بانی پی ٹی آئی کے وائٹل آرگنز متاثر ہونے اور غیر نارمل نبض پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تمام میڈیکل ریکارڈ اگلی سماعت سے قبل عدالت میں جمع کرایا جائے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ اگر رپورٹ میں اینجیوگرافی کی تجویز ہے تو کیا یہ جیل میں ممکن ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے اعتراف کیا کہ یہ کسی بڑے ہسپتال میں ہی ہو سکتی ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کو ان کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے گزشتہ 3 برس کے دوران ہونے والی تمام 48 ملاقاتوں اور بچوں سے فون پر بات چیت کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ بینچ نے عمران خان پر قائم تمام مقدمات، زیرِ سماعت کیسز اور معطل شدہ سزاؤں کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگ لی۔
سماعت میں پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کو واضح ہدایت کی گئی کہ علاج اور طبی صورتحال پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے شرط عائد کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کی بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کے بعد کوئی میڈیا ٹاک نہیں کی جائے گی، جس کے لیے باقاعدہ بیانِ حلفی جمع کرانا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل حکام کو بھی اگلے اجلاس پر طلب کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
10 October 2026
نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
10 October 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026