جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
Web Desk
18 August 2026
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اپنے قائد کو جیل سے نکالنے اور این آر او حاصل کرنے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے ملنے والے غیر معمولی ریلیف پر پی ٹی آئی کا جشن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ہر قیمت پر جیل سے باہر لانا چاہتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ جسے ‘مردِ آہن’ کے طور پر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت اسے ہسپتال منتقل کرانے کی التجا کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ انہیں طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی اعتراض نہیں مگر پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کے تضادات کا جواب دینا ہوگا، انہوں نے اسے قدرتی مکافاتِ عمل قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحتیابی کی بھی دعا کی۔
متعلقہ عنوانات
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
8 October 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ
7 October 2026