پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
Web Desk
18 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی اور سرمایہ کاروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز میں مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ابتدائی تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ٹریڈنگ کے دوران فروخت کے شدید دباؤ کے باعث مارکیٹ اچانک مندی کی لپیٹ میں آگئی۔دن بھر جاری رہنے والی مندی کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر KSE-100 انڈیکس 2,546 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (پیر) کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026