LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی

سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید

Web Desk

18 August 2026

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو شاندار اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے عوام میں پائی جانے والی سیاسی بے چینی اور تشویش کا خاتمہ ہوگا۔

ایک جاری کردہ ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے سے عوام کو یہ مضبوط احساس ملا ہے کہ ملک میں عدالتیں ابھی زندہ اور فعال ہیں۔ انہوں نے جسٹس شاہد وحید اور بینچ کے دیگر اراکین کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم عدلیہ کے اس انصاف پر مبنی فیصلے کو سلام پیش کرتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا یہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کی طرف ایک انتہائی اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ اس فیصلے سے عدلیہ اور بالخصوص جسٹس شاہد وحید کے بینچ کا پرچم بلند ہوا ہے جس سے قانون کی حکمرانی کو تقویت ملی ہے۔

شیخ رشید نے مزید امید ظاہر کی کہ اس تاریخی فیصلے کا مثبت اثر دیگر زیرِ التوا کیسز پر بھی پڑے گا اور جیلوں میں قید دیگر بے گناہ افراد کے لیے بھی رہائی اور سہولیات کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ آج کے حکم نے عدلیہ کی آزادی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔