پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
Web Desk
18 August 2026
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین روس کے سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پاک روس دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان، حالیہ پیشرفت اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں آنے والے مثبت موڑ اور بالخصوص حالیہ پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے تاکید کی کہ باہمی تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کے لیے کلیدی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی رابطہ کاری اور قیادت کے سطح پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان کے اصولی اور بنیادی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے کسی بھی تنازع یا اختلافی مسئلے کا پائیدار حل صرف گفتگو، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کی خاطر سفارتی رابطے مضبوط بنانے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026
اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی
18 August 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026
پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
18 August 2026
مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی
18 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
18 August 2026