انڈسٹری کو ایسے بیانیے پر کام کرنا چاہیے جو معاشرے کی حقیقی عکاسی کریں، ثانیہ ثعید
Web Desk
13 June 2026
کراچی: پاکستان کی مایہ ناز اور ورسٹائل تھیٹر، ٹیلی ویژن و فلموں کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کو صرف تجارتی (کمرشل) کامیابی کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اب ایسے بیانیے اور موضوعات پر کام کرنا چاہیے جو ہمارے معاشرے کی حقیقی عکاسی کریں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انڈسٹری کے بدلتے معیار، آزاد فلم سازی کی مشکلات اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے۔
ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں اور فلموں کی کاسٹنگ میں اداکاروں کی صلاحیت کے بجائے ان کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد کو اہمیت دی جا رہی ہے، جو کہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبولیت اور فن دو الگ چیزیں ہیں۔ کیمرہ ایک بہت ہی سچا اور سخت ذریعہ ہے، وہ جھوٹ کو فوراً پکڑ لیتا ہے، اس لیے لاکھوں فالوورز کبھی بھی ایک اچھے اور منجھے ہوئے اداکار کا متبادل نہیں ہو سکتے۔
ثانیہ سعید نے سوال اٹھایا کہ: “ہم فلمیں بنانا تو شروع ہو گئے ہیں، لیکن انہیں لگائیں گے کہاں؟ ملک میں عام آدمی کی پہنچ میں سنیما گھر تو موجود ہی نہیں ہیں”۔ ان کے مطابق آزاد اور غیر روایتی فلمیں آج بھی ڈسٹری بیوشن اور اسکرینز تک رسائی کے حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بہت سی اہم فلمیں فلم سازوں کے ذاتی جذبے اور قربانی سے بنتی ہیں کیونکہ ڈسٹری بیوٹرز اور سنیما مالکان ان میں مالی سرمایہ کاری کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی پیشہ ورانہ زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ: “میں خود ایک پروجیکٹ کی پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہو گئی ہوں۔ جب یہ قرضہ اترے گا تو ہی پروڈکشن کا کام دوبارہ سے شروع کروں گی”۔
انڈسٹری میں سینئر اداکاروں کو نظرانداز کیے جانے کے تاثر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک نیا متبادل مؤقف پیش کیا: “ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں عمر کے حوالے سے امتیاز کا اصل مسئلہ سینئر اداکاروں کی ذات کا نہیں، بلکہ کہانیوں کے محدود ہونے کا ہے۔ جب ایک انڈسٹری مکمل طور پر کمرشل ہو جاتی ہے تو اس کی ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اب ہمارے رائٹرز اور پروڈیوسرز ہر عمر کے کرداروں کی کہانیاں اسکرین پر دکھا ہی نہیں رہے”۔
متعلقہ عنوانات
مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا
1 August 2026
یمنیٰ زیدی کی ’سرپرائز برتھ ڈے پارٹی‘ کی تصاویر وائرل
1 August 2026
’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کرلیا
1 August 2026
رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی
1 August 2026
سنگیتا کی معمر رانا کے معاوضے کی رقم سے متعلق وضاحت
1 August 2026
سعودی عرب میں محمد رفیع کی 46ویں برسی کے موقع پر یادگاری تقریب
1 August 2026
بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، عارف لوہار
1 August 2026
مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر پیغامات بھیجنے کا الزام
31 July 2026