ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست
Web Desk
2 August 2026
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ‘آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026’ کے تحت طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی اور تفصیلی نشست کا اہتمام کیا، جس میں قومی سلامتی، خطے کی تزویراتی صورتحال، دہشت گردی اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے اور قومی سلامتی کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور ابہام کا ازالہ کیا۔
انٹرن شپ کے شرکاء کو مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، اور غیر مصدقہ خبروں کے تدارک کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈے اور پاکستان کے اصولی موقف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گفتگو کے دوران بالخصوص ‘فتنہ الہندوستان’ اور ‘فتنہ الخوارج’ سے جڑے تزویراتی حقائق پر روشنی ڈالی گئی جس سے طلبہ کو زمینی صورتحال سمجھنے میں مدد ملی۔ سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں، جنہوں نے حقائق پر مبنی معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کے عزم کا اظہار ک
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026