سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 5 اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق، 23 زخمی
Web Desk
2 August 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں تھانہ کبل کے قریب دہشت گردوں نے خودکش حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے تھانے کی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کر کے تمام شہداء اور زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سوات منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دھماکے کے بعد ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی قیادت میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا اور جائے وقوعہ سے حملہ آور کا کٹا ہوا سر بھی مل گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد اور اس کی نوعیت کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی شواہد اور جغرافیائی معلومات حملہ آور کے افغان شہری ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہیں، تاہم حتمی تصدیق تمام تر تحقیقاتی مراحمل مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا جلد سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور واقعے کے ہر پہلو کی باریک بینی سے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق
2 August 2026
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
2 August 2026
ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر
2 August 2026
یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر
2 August 2026
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
2 August 2026
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
2 August 2026
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
2 August 2026
عمان سے مذاکرات: ایران نے موجودہ جنوبی بحری راستہ ناقابل قبول قرار دیدیا
2 August 2026