یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا
Web Desk
2 August 2026
یوکرین نے روس کی فوجی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے شدید حملہ کیا ہے، جس میں روسی جنگی نظام کی معاونت کرنے والی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ یوکرینی افواج نے فرنٹ لائن سے 600 کلومیٹر سے زیادہ دور روس کے علاقے ساراتوف میں دو اہم اسٹریٹجک مقامات—ساراتوف آئل ریفائنری اور اینگلز ملٹری ایئر بیس—پر موثر ڈائریکٹ ہٹس کی ہیں۔
اس کے علاوہ یوکرینی افواج نے کالوگا کے علاقے میں واقع لیوڈینوسکایا آئل ڈپو کی ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولت اور برائنسک خطے میں ایک ایسے اہم ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا جو روسی حملہ آور ڈرونز کو ذخیرہ کرنے، تیار کرنے اور لانچ کرنے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ صدر زیلنسکی نے یوکرین کی دفاعی افواج کا طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور درست نتائج حاصل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ جنگ اور مالیاتی جارحیت کو ہوا دینے والی روسی تنصیبات کے خلاف یہ طویل مدتی مزاحمت ہر صورت جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026