مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر پیغامات بھیجنے کا الزام
Web Desk
31 July 2026
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی پنجاب اسمبلی کے رکن (MPA) ثاقب چدھڑ پر آن لائن ہراسانی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ عروبہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثاقب چدھڑ سے منسوب میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں مبینہ طور پر رکنِ اسمبلی کی جانب سے سنیپ چیٹ پر بات کرنے اور بار بار رابطے کی کوششیں دکھائی گئی ہیں۔ اسکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ “مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی”۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، جبکہ اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی ان پر مہنگے تحائف کی پیشکش کر کے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026