’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کرلیا
Web Desk
1 August 2026
مارول سینماٹک یونیورس کی نئی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر تاریخدان ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے۔ فلم نے شمالی امریکا میں اپنی ریلیز کے پہلے دن تقریباً 168 ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے، جو کسی بھی فلم کا اب تک کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے کلیکشن ہے۔
فلم نے جمعرات کے پریویو شوز ہی سے شاندار شروعات کرتے ہوئے 72 ملین ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس نے 2019 میں سامنے آنے والی فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ کے اوپننگ ڈے کا تاریخی ریکارڈ بھی پاش پاش کر دیا۔ اس غیر معمولی اور زبردست آغاز کے بعد باکس آفس ماہرین توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ فلم کا پہلا ہفتہ انتہائی شاندار رہے گا اور یہ صرف شمالی امریکا میں ہی 260 ملین سے 280 ملین ڈالر کے درمیان کمائی کر سکتی ہے۔
صنعت سے وابستہ ماہرین کا خیال ہے کہ گلوبل باکس آفس پر یہ فلم اپنے پہلے ہی ہفتے میں 275 ملین سے 300 ملین ڈالر کا رقم اکٹھا کرنے کا ہدف آسانی سے حاصل کر لے گی، جو کہ سپر ہیرو فلموں کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈ نے ایک بار پھر پیٹر پارکر (اسپائیڈر مین) کا روپ دھارا ہے، جبکہ ان کے ساتھ کاسٹ میں زینڈیا، جیکب بیٹالن، جون برنتھل، مارک رَفالو اور سیڈی سنک جیسے نامور اسٹارز شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026