رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران شدید زخمی
Web Desk
1 August 2026
نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی آنے والی فلم کے ایک مشکل ڈانس سین کی عکسبندی کے دوران شدید زخمی ہو گئی ہیں، جس کے بعد طبی ماہرین نے انہیں کم از کم چھ ہفتے تک مکمل آرام کرنے اور فزیوتھراپی کا عمل جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن اور ڈانس کی عکسبندی کے دوران رشمیکا کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ شدید متاثر ہوا اور پٹھا اپنی جگہ سے الگ ہو گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی چوٹیں اور شدید دباؤ عموماً پیشہ ورانہ کھلاڑیوں میں دیکھا جاتا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے دوران کس قدر سخت اور پرمشقت جسمانی سرگرمیوں سے گزر رہی تھیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رشمیکا مندانا گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی آنے والی فلموں ’رن بالی‘ (Ranabaali) اور ’میسا‘ (Mysaa) کی شوٹنگ کے لیے مسلسل مصروف تھیں، جہاں انہیں انتہائی سخت ایکشن اور ڈانس کے مناظر خود انجام دینا پڑ رہے تھے۔ مسلسل جسمانی مشقت کے باعث ان کے جسم پر غیر معمولی دباؤ پڑا جو اس انجری کی بنیادی وجہ بنا۔
ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ مکمل صحت یابی تک انہیں باقاعدہ فزیوتھراپی اور علاج کی سخت ضرورت ہوگی، جبکہ ان کی جسمانی کیفیت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ مکمل بحالی کے بعد ہی انہیں دوبارہ فلم بندی کی اجازت دی جائے گی، جس کے باعث ان کے آئندہ تمام فلمی منصوبوں کی شوٹنگ وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026