LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، عارف لوہار

Web Desk

1 August 2026

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف پاکستانی فوک سنگر عارف لوہار نے انکشاف کیا ہے کہ عالم لوہار جیسے عظیم گلوکار کا بیٹا ہونے کے باوجود انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً 13 سال تک پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کے گیٹ کے باہر کھڑے رہے اور سخت محنت و میرٹ کی بنیاد پر اپنا مقام بنایا۔ عارف لوہار کا کہنا تھا کہ آج کی نئی نسل کو جدید سہولیات اور آسانیاں میسر ہیں جبکہ انہوں نے بطور چائلڈ اسٹار بے شمار سختیاں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ چمٹا اور ‘جگنی’ دنیا بھر میں ان کی پہچان ہے اور ان کی موسیقی کی روح پاکستان سے محبت سے سرشار ہے۔ کئی برس بعد کراچی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے برنس روڈ کے روایتی کھانوں اور اپنے مداحوں کی محبت کو بے حد سراہا۔