آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن
Web Desk
2 August 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بدترین دھاندلی کی گئی اور مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر غیر معمولی کاسٹنگ دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہترین مہم کے باعث مسلم لیگ (ن) کو شکست کا خوف تھا، جس کی وجہ سے انتخابی عمل کو متنازع بنایا گیا۔ ندیم افضل چن نے انکشاف کیا کہ 04 حلقوں میں دھاندلی کے واضح اور ٹھوس ثبوت حکومت کو فراہم کیے گئے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کی تجاویز موجود تھیں، تاہم مرکزی قیادت نے جمہوریت اور ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے بائیکاٹ کی رائے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ اور جھنگ کے حلقوں میں “گلو بٹ ماڈل” کے استعمال کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
2 August 2026
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
2 August 2026
بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
2 August 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست
2 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا
2 August 2026
بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ
2 August 2026
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
2 August 2026
پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار
2 August 2026