LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج روم میں ہو گا سعودی ولی عہد اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ پاکستان اور اسپین کا تعلیم، زراعت، کھیل اور انسانی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت ناکام ہوچکی، وقت آنے پر ہم کندھا بھی کھینچ سکتے ہیں: ندیم افضل چن وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے یوکرین کا روس کے معروف سیاحتی ساحل پر ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ہماری کسی ایک شکایت کا بھی جواب نہیں دیا: راجہ پرویز اشرف

Web Desk

2 August 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ان کی جماعت کی جانب سے درج کرائی گئی کسی ایک بھی شکایت کا جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں اور ووٹرز کو زبردستی پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالا گیا، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایسے تمام غیر جمہوری حربے استعمال کیے گئے جن سے انتخابی نتائج پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں اور موجودہ خراب صورتحال میں یہ یقین رکھنا ناممکن ہو چکا ہے کہ انتخابات کا تیسرا مرحلہ شفاف انداز میں منعقد ہو سکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنا چیف الیکشن کمشنر کی بنیادی آئینی ذمہ داری تھی، مگر اس میں سنگین غفلت برتی گئی۔ پی پی پی رہنما نے اپنے جاں بحق کارکن مشتاق شاہ کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ووٹ اور جمہوریت کی عزت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت کی اتحادی ضرور ہے، مگر یہ اتحاد محض ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر قائم کیا گیا ہے۔