مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
Web Desk
2 August 2026
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ یورپ میں تعینات امریکی فوج کی یورپیئن کمانڈ کے سربراہ جنرل الیکسس گرینکیوچ نے پینٹاگون کو نجی طور پر تحریری طور پر خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس اسرائیل کو بیلسٹک میزائل حملوں سے بچانے کے لیے درکار بحری وسائل ناکافی ہیں۔ جنرل گرینکیوچ کے مطابق اگر انہیں مزید ایک ڈسٹرائر بحری جہاز فراہم نہ کیا گیا تو انہیں امریکہ کے اپنے دفاع اور اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کے احکام کے بعد امریکی بحریہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اس وقت مشرقی بحیرہ روم میں تعینات امریکی ڈسٹرائرز جو طاقتور ریڈارز اور اینٹی میزائل سسٹم سے لیس ہیں، اسرائیل کو ایران اور یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملوں سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم نیٹو اتحاد کی ذمہ داریوں کے باعث ان پر سیکیورٹی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
24 September 2026
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
24 September 2026
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
24 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم
24 September 2026
امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق
24 September 2026
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید
24 September 2026
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
24 September 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی
24 September 2026