ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
Web Desk
2 August 2026
ایران نے ان تمام اطلاعات اور میڈیا رپورٹس کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ تہران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے کسی منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے عالمی طور پر انتہائی اہمیت حامل اس بحری راستے کے حوالے سے اپنی موجودہ پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی، اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے واضح کیا کہ بعض غیر ملکی اور ایران مخالف ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تہران کسی نئے سمجھوتے یا پیش رفت پر متفق ہو چکا ہے، تاہم حقیقت میں ایران کا اسٹریٹجک موقف بالکل پہلے جیسا برقرار ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام دعوے حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہیں جن کا مقصد ایرانی پالیسی پر غلط تاثر قائم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین اور نازک ترین بحری راستوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے عالمی سطح پر نقل و حمل ہونے والے تیل و گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026