LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج روم میں ہو گا سعودی ولی عہد اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ پاکستان اور اسپین کا تعلیم، زراعت، کھیل اور انسانی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت ناکام ہوچکی، وقت آنے پر ہم کندھا بھی کھینچ سکتے ہیں: ندیم افضل چن وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے یوکرین کا روس کے معروف سیاحتی ساحل پر ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک ایبٹ آباد میں طوفانی بارش، 3 بچیاں برساتی ندی میں بہہ گئیں، 2 کی لاشیں برآمد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک روز کیلئے معطل سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور ایران اور امریکا کے بیانات میں تضاد، آبنائے ہرمز پر اختلافات برقرار پینٹاگون کا پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل سسٹمز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ ایرانی قیادت دوہرا مؤقف اختیار کر رہی ہے، ٹرمپ کا دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان

ہم آزادکشمیر میں جیت رہے تو کہا جا رہا دھاندلی ہوگئی: مریم اورنگزیب

Web Desk

2 August 2026

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے عائد کیے جانے والے دھاندلی کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں جب پیپلز پارٹی جیتی تھی تو وزیراعظم نے انہیں کھلے دل سے مبارکباد دی تھی، لیکن آج جب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کر رہی ہے تو بلاجواز دھاندلی کا واویلا مچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہزاروں ووٹوں کے انتخابی عمل میں ایک دو غلط مہروں کا حوالہ دے کر پورے الیکشن کی ساکھ کو متنازع بنانا بالکل درست نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی دھاندلی کے الزامات لگانا شروع کر دیے تھے اور صبح ساڑھے دس بجے ہی اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے پریس کانفرنس کر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گولی یا گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی؛ ایک مقام پر کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران ایک بزرگ شہری کو دل کا دورہ پڑا، مگر پیپلز پارٹی نے اسے فائرنگ کا واقعہ قرار دے کر سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔ سینئر وزیر نے زور دیا کہ کشمیری عوام نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ عوامی حمایت چاہتی ہے تو پہلے سندھ میں اپنی کارکردگی بہتر کرے۔