LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے ہم نے انہیں مشین بنادیا ہے: متھیرا

Web Desk

1 August 2026

پاکستان کی معروف ٹی وی شو میزبان اور ماڈل متھیرا نے معاشرے میں مردوں کو درپیش مسائل اور نفسیاتی دباؤ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مردوں کو محض ایک ’مشین‘ بنا کر رکھ دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران متھیرا نے زندگی کے مختلف پہلوؤں اور بالخصوص مرد و خواتین کے سماجی رویوں پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے مردوں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کے ساتھ شدید زیادتی ہوتی ہے۔ اگر کوئی عورت کسی مرد پر یہ الزام لگا دے کہ اس نے مجھے ہاتھ کیوں لگایا، تو لوگ سچائی جانے بغیر اور تصدیق کیے بغیر اس مرد پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ “ہم نے اپنے مردوں میں احساس پیدا کرنے کے بجائے ان پر مسلسل ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال رکھا ہے۔ ایک مرد ان ذمہ داریوں کو پورا کرتے کرتے اندر سے اتنا ختم ہو جاتا ہے کہ وہ نہ تو ایک اچھا باپ بن پاتا ہے، نہ اچھا بھائی اور نہ ہی اچھا شوہر، اور آخر کار وہ سب کی نظروں میں برا بن جاتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں بے شمار مرد شدید ڈپریشن کا شکار ہیں، لیکن وہ اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کسی کے سامنے نہیں کر سکتے۔ حتیٰ کہ وہ اپنے دوستوں میں بیٹھ کر بھی یہ کہنے سے قاصر ہوتے ہیں کہ آج ان کا دل کتنا دُکھ رہا ہے۔