LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار

یمنیٰ زیدی کی ’سرپرائز برتھ ڈے پارٹی‘ کی تصاویر وائرل

Web Desk

1 August 2026

پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ’سرپرائز برتھ ڈے پارٹی‘ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ زیدی نے اپنی سالگرہ کے جشن کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس موقع پر سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرنے پر اپنے دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اپنی پوسٹ میں جذباتی انداز اپناتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، “میری اور میری فیملی کے لیے سرپرائز برتھ ڈے 2026! دنیا بھر کے تمام مداحوں کا دل سے شکریہ جنہوں نے میرے اس دن کو اتنا خاص بنایا۔” انہوں نے مزید لکھا کہ “یہ احساس واقعی بہت خوبصورت ہے کہ آپ کو چاہنے والے اتنے سارے لوگ موجود ہیں۔ یہ خوشی کے آنسو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ انسان کا دل محبت سے بھرا ہو تو وہ دوسروں کے خلوص کی قدر کرنا جانتا ہے۔”

یمنیٰ زیدی کی اس پوسٹ پر جہاں دنیا بھر سے ان کے مداح مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں، وہیں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات بھی پیش پیش ہیں۔ معروف اداکارہ حرا مانی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ “صدا سلامت اور خوش رہو۔” واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں جو متعدد مقبول اور یادگار ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔