LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

میڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی رہنے پر پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز

Web Desk

10 August 2026

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں میرٹ کا معیار کم کرنے کے باوجود نشستیں خالی رہنے کے سنگین معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) میں پاسنگ مارکس 50 فیصد مقرر کرنے اور انٹری ٹیسٹ کے مشکل سوالات کی پرسنٹیج کم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس مہیش کمار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے بعض پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے زائد فیسوں کی وصولی کی شکایات اور نشستوں کے خالی رہنے سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی مہیش کمار نے ہدایت کی کہ طے شدہ حد (سالانہ 18 لاکھ روپے) سے زائد فیسیں وصول کرنے والے میڈیکل کالجز کی تفصیلات فوری طور پر کمیٹی کے ساتھ شیئر کی جائیں۔

وفاقی وزیر صحت نے اجلاس کو بتایا کہ مجموعی طور پر 61 میڈیکل کالجز نے فیسوں میں اضافے کی درخواستیں جمع کرائی تھیں، تاہم کوئی بھی ادارہ اپنی مرضی سے فیسیں نہیں بڑھا سکتا۔ کڑے جائزوں کے بعد صرف 35 میڈیکل کالجز ہی فیس میں اضافے کے لیے مقرر کردہ لازمی شرائط پوری کر سکے ہیں، جبکہ باقی کالجز کو فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے صدر نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ جن کالجز کے خلاف طے شدہ حد سے زیادہ فیسیں لینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، انہیں باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیٹیں خالی رہنے کی بنیادی وجہ صرف فیسیں نہیں ہیں، کیونکہ جن کالجز کی سالانہ فیس 35 لاکھ روپے تک ہے وہاں کی کوئی بھی سیٹ خالی نہیں رہی۔ صدر پی ایم ڈی سی نے مزید بتایا کہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں 468 نشستیں اور فاٹا کی 315 نشستیں بڑھا دی گئی ہیں، تاہم سندھ کی نشستیں اس لیے نہیں بڑھائی گئیں کیونکہ وہاں سے اس کے لیے باضابطہ اپلائی ہی نہیں کیا گیا تھا۔