LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت

صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا

Web Desk

4 October 2026

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے خونریز حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہداء کی میتیں اور زخمیوں کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر میتوں کو وصول کیا، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں، متاثرہ خاندانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جو اپنے پیاروں کے جسدِ خاکی دیکھ کر شدتِ غم سے نڈھال نظر آئے۔

ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے جاں بحق ہونے والے سیکنڈ آفیسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور بوائلر آپریٹر رفیع اللہ خان کی میتیں اور زخمی یاسر خان، عقیل خان، عثمان غنی اور شمس امین کراچی پہنچے۔ بعد ازاں جاں بحق تھرڈ انجینئر محمود احمد انصاری کی نمازِ جنازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں واقع جامع مسجد الغنی کے باہر ادا کر دی گئی، جس میں گورنر سندھ، امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔