بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
Web Desk
4 October 2026
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عامر ڈوگر نے حکومتی وفد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی اور تعطل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ان کے ذاتی معالجین کو شامل کرنے پر بھی رضامند نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا تیسرا اہم اور بنیادی نکتہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کی پالیسی تھی، جس پر اپوزیشن نے کسی بھی یکطرفہ فیصلے کے بجائے تمام سیاسی اور پارلیمانی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن کا موقف تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام نمائندہ جماعتوں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت متفقہ حکمت عملی اپنائیں، تاہم حکومتی وفد نے وسیع مشاورت کی جگہ محض 72 گھنٹوں کے اندر فیصلے مسلط کرنے پر زور دیا۔
عامر ڈوگر کے مطابق تینوں بنیادی نکات پر نہ تو اپوزیشن اپنے موقف سے پیچھے ہٹی اور نہ ہی حکومت نے مطالبات ماننے پر آمادگی ظاہر کی، جس کے باعث مذاکراتی عمل ڈیڈلاک کا شکار ہو گیا۔ اپوزیشن رہنما نے اعادہ کیا کہ حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے بعد عمران خان کی رہائی، آئین کی بحالی اور عدلیہ کی مکمل آزادی تک پُرامن احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026