LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے

Web Desk

4 October 2026

ماسکو میں 5 اکتوبر کو ہونے والے “ماسکو فارمیٹ” کے آٹھویں مشاورتی اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے وفود آمنے سامنے ہوں گے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان جاری شدید سفارتی اور سیکیورٹی کشیدگی کے باعث پاکستانی اور افغان طالبان وفود کے مابین کسی الگ دوطرفہ ملاقات کا امکان تاحال طے نہیں ہو سکا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بارڈر سیکیورٹی خدشات اور سرحدی کشیدگی کے ماحول میں انعقاد پذیر اس اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (افغانستان، ایران و ترکیہ) نعیم اقبال چیمہ، کابل میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی اور روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی شامل ہیں۔

دوسری جانب افغان طالبان وفد کی قیادت ان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کر رہے ہیں۔ اگرچہ دونوں وفود علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعلقات جیسے موضوعات پر مشترکہ اجلاس میں موجود ہوں گے، تاہم محمد صادق اور امیر خان متقی کی باضابطہ ون آن ون ملاقات کے سوال پر طالبان حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کسی الگ دوطرفہ ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔ اس کے باوجود، خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی کے تناظر میں ایک ہی فورم پر دونوں ممالک کی شرکت کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔