یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
Web Desk
4 October 2026
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے حوثی باغیوں کے خلاف ملک گیر سطح پر وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے رشاد العلیمی نے بتایا کہ اس کارروائی کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیرِ تسلط تمام یمنی علاقوں کو آزاد کروانا اور ملک بھر میں آئینی ریاست اور اس کے اداروں کی عملداری دوبارہ بحال کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حوثیوں کے خلاف یہ حتمی فوجی اقدام پرامن حل، سیاسی مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے تمام تر راستے مسدود ہونے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے۔
خطاب کے دوران رشاد العلیمی نے حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں کی عوام سے قومی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جن شہروں اور علاقوں کو حوثیوں سے واگزار کرایا جائے گا، وہاں فوری طور پر بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیرِ نو کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حوثی جنگجوؤں کے لیے عام معافی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے ہر شخص کو محفوظ واپسی اور امن کی ضمانت دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
5 October 2026
امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
5 October 2026
گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ
5 October 2026
آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے
5 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
5 October 2026
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026