LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

گلے کے خطرناک وائرس نے مزید ایک بچہ جاں بحق ، تعداد 8 ہو گئی

Web Desk

30 January 2026

اندرونِ سندھ کے علاقے میہڑ میں گلے کے خطرناک وائرس پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، جہاں ایک اور معصوم بچہ اس وبا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلے کے وائرس میں مبتلا 12 سالہ آصف علی جسکانی انتقال کر گیا۔ متوفی بچے کے والد کا کہنا ہے کہ چند روز قبل آصف علی کو گلے کا شدید انفیکشن لاحق ہوا تھا، جس پر اسے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال دادو میں داخل کرایا گیا۔

والد کے مطابق بچے کا کئی دن تک علاج جاری رہا تاہم حالت میں بہتری نہ آ سکی، بعد ازاں اسے لاڑکانہ ریفر کیا گیا، جہاں بھی مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں۔ بعد میں بچے کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر وہ کراچی پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ میہڑ میں اس خطرناک وائرس کے باعث اب تک 8 معصوم بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہریوں نے محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے، مؤثر طبی اقدامات اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔