LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری

Web Desk

3 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانی شہریوں کی میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے ان کی پاکستان منتقلی کے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ تابوتوں اور دیگر دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے فوراً بعد میتوں کو کراچی کی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سید کاشف عمر، احمد انصاری اور رفیع اللہ شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مرحوم سید کاشف عمر کے بیٹے سے ٹیلیفونک گفتگو میں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے میتوں کی جلد اور باحرمت وطن واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔