سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
Web Desk
3 October 2026
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ نے جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر، ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک میں آمدورفت اور مختلف اقسام کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر میں لوڈر رکشوں، کارگو گاڑیوں، شہزور، مزدا، ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت پر پابندی مختلف تاریخوں (10 اکتوبر تک) تک نافذ رہے گی۔ اسی طرح ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ اور لنک روڈز پر پابندی صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوگی جبکہ ٹانک میں بھی افراد اور مسافر گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی فورسز اور ہنگامی خدمات کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری
3 October 2026
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع
3 October 2026
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026