فالج سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا
Web Desk
7 February 2026
اگر کوئی فالج جیسے جان لیوا مرض کے خطرے کو کم کرنا چاہتا ہے تو ماہرین ایک مخصوص طرزِ خوراک کو معمول بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
طبی جریدے نیورولوجی اوپن ایسسز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق بحیرۂ روم کے خطے سے منسوب غذا، جسے میڈیٹرینیئن ڈائٹ کہا جاتا ہے، خواتین میں فالج کی مختلف اقسام کے امکانات کو نمایاں حد تک گھٹا سکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس جیسے ممالک میں عام طور پر استعمال ہونے والی یہ غذا پھلوں، سبزیوں، ثابت اناج، گری دار میووں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل ہوتی ہے، جبکہ سرخ گوشت کا استعمال محدود رکھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ متوازن غذائی امتزاج نہ صرف فالج کی عام قسم بلکہ دماغ میں خون رسنے یعنی برین ہیمرج کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس تصور کو مزید مضبوط کرتے ہیں کہ صحت مند غذائی عادات فالج سے بچاؤ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ خاص طور پر برین ہیمرج جیسے فالج کی قسم پر غذائی اثرات کے حوالے سے ماضی میں تحقیق نسبتاً کم رہی ہے، اس لیے یہ مطالعہ اہمیت کا حامل ہے۔اس تحقیق میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 53 برس تھی اور تحقیق کے آغاز کے وقت انہیں فالج کی کوئی سابقہ تاریخ نہیں تھی۔شرکاء سے ابتدا میں سوالناموں کے ذریعے ان کی روزمرہ غذائی عادات کی تفصیلات حاصل کی گئیں، جس کے بعد 21 برس تک ان کی صحت کی نگرانی کی گئی۔ اس عرصے کے دوران 4 ہزار 83 خواتین کو فالج کا سامنا کرنا پڑا۔تمام ممکنہ عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ جو خواتین باقاعدگی سے میڈیٹرینیئن ڈائٹ اپناتی رہیں، ان میں فالج کی مختلف اقسام کا خطرہ 16 سے 25 فیصد تک کم دیکھا گیا۔ماہرین نے یاد دلایا کہ فالج دنیا بھر میں اموات اور مستقل معذوری کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، تاہم متوازن غذا کے ذریعے اس مہلک مرض کے امکانات کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔تحقیق کاروں کے مطابق اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، لیکن یہ جاننا ابھی باقی ہے کہ یہ مخصوص طرزِ خوراک کن حیاتیاتی عوامل کے ذریعے فالج سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تاکہ مستقبل میں مزید مؤثر غذائی رہنما اصول مرتب کیے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026