LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ آئی ٹی خرابی: امریکی ایئرلائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل امریکی سینیٹ نے جے کلیٹن کو قومی انٹیلی جنس کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت

لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Web Desk

5 January 2026

لکی مروت کے علاقے بیگو خیل میں ناورخیل موڑ کے قریب نجی سیمنٹ فیکٹری کی بس کے نزدیک آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بیگو خیل گاؤں سے نجی سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس کو نشانہ بنایا، جس کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے میں فیکٹری کا ایک ملازم موقع پر جاں بحق ہوا، جبکہ زخمیوں میں فیکٹری کے چار ملازمین اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی رپورٹ
واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے، جس کے مطابق دھماکا صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ رپورٹ میں ایک ہلاکت اور 8 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ مقدمہ تھانہ سٹی لکی مروت میں درج کیے جانے کی تیاری جاری ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔