پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
Web Desk
29 July 2026
پاکستان نے کویت کی جانب سے جون 2023 میں طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کی باقاعدہ توثیق کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی شراکت داری میں ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام 1980 کی دہائی سے قائم پاک-کویت دیرینہ دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور نئی بلندیوں تک لے جانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ حالیہ مہینوں میں سول و عسکری قيادت کے اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد سامنے آیا ہے، جو دفاعی تعاون کے لیے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان فوجی تربیت، مشترکہ عسکری مشقوں، مہارتوں کے تبادلے کے علاوہ دفاعی پیداوار، الیکٹرانک مواصلاتی نظام، سائنسی تحقیق اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ معاہدے کی شقوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے پاکستان اور کویت کا قریبی رابطہ قائم رہے گا۔ اس دفاعی شراکت داری سے ناصرف دونوں افواج کے ادارہ جاتی روابط مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026