LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان

Web Desk

30 July 2026

امریکن ریڈ کراس نے ملک بھر میں خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی شدید قلت کا رسمی اعلان کرتے ہوئے ہسپتالوں کو گروپ او (O) بلڈ کی فراہمی محدود کرنا شروع کر دی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت امریکہ میں او پوزیٹو خون کا صرف ایک دن سے بھی کم کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے، جو کہ عام طور پر کل استعمال کا 60 فیصد ہوتا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق اس موسم گرما میں شدید گرمی، فضائی آلودگی اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کی وجہ سے عطیات دینے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ادارے کے صدر کرس ہرودا نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے تمام اہل افراد سے فوری طور پر خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایمرجنسی اور علاج کے منتظر مریضوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔