کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
Web Desk
29 July 2026
گلشن معمار میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی شدید آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی سے قابو پا لیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد اب فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فیکٹری انتظامیہ کے مطابق عمارت میں کوئلہ اور کیمیکل کا بڑی مقدار میں ذخیرہ موجود تھا، جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بھڑکتے ہی ہنگامی بنیادوں پر اندر موجود عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے فیکٹری میں موجود تمام افراد محفوظ رہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026