ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
Web Desk
29 July 2026
خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو کی خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا، تاہم اس کارروائی میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 7 پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے اس آپریشن میں ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ تمام شرپسندوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اور علاقے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا
29 July 2026