سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
Web Desk
30 July 2026
عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ہنگامی ملاقات کی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایران اور علاقائی صورتحال سے متعلق خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع نے واضح کیا کہ عراقی ملیشیاؤں کی جانب سے سعودی توانائی کی تنصیبات پر حملے ‘ریڈ لائن’ کے مترادف تھے، جس کے باعث جوابی دفاعی کارروائی ناگزیر ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب کی پالیسی جنگ کو وسعت دینا نہیں بلکہ اپنی دفاعی صلاحیت کا اظہار اور کشیدگی میں کمی لانا ہے، جب کہ اسرائیل کے برعکس مملکت تناؤ کم کرنے کو ہی زیادہ مؤثر راستہ سمجھتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مراکش سے ہزاروں افراد سپین کی سرحد عبور کر گئے، 9 ہلاک
31 July 2026
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
31 July 2026
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع
31 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
31 July 2026