LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Web Desk

30 July 2026

پیرو کی نومنتخب صدر کیئیکو فوجیموری نے 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ دارالحکومت لیما کے قانون ساز محل میں تقریب سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے عوام کے سامنے مسلسل جوابدہی اور معاشی و امن و امان کے اہداف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت ایل نینو کے موسمی اثرات سے نمٹنے اور منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ و غیر قانونی کان کنی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر ایک قومی ہنگامی منصوبہ شروع کرے گی۔ نو منتخب صدر نے معاشی استحکام کی بحالی، سرکاری اخراجات میں کمی، شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ترجیحات پر بھی زور دیا۔