شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
Web Desk
29 July 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا جس کے نتیجے میں 8 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑی ہے اور امن کے قیام کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026