LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ آئی ٹی خرابی: امریکی ایئرلائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل امریکی سینیٹ نے جے کلیٹن کو قومی انٹیلی جنس کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت

لاہور: ’’نک دا کوکا‘‘ گانا گانے پر مقدمہ درج

Web Desk

4 January 2026

لاہور میں میوزک ایونٹ کے دوران متنازعہ گانا گانے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گانے کے بول میں ’’قیدی نمبر 804‘‘ کا ذکر کیے جانے پر عوام میں اشتعال پیدا ہوا۔

یہ مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں شالیمار گارڈن کے انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے شالیمار گارڈن میں میوزک اینڈ کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تقریب کے دوران قوال شیراز خان نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ’’نک دا کوکا‘‘ گانا گایا، جس میں متنازعہ الفاظ شامل تھے۔ پولیس کے مطابق گانے کے نتیجے میں موقع پر موجود عوام میں اشتعال پیدا ہوا، جسے انتظامیہ نے بروقت کنٹرول کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔